دریاے پنجکوڑہ

دریاے پنجکوڑہ:


دریاے پنجکوڑہ دیر بالا سے نکلنے والا قدیم دریا ہے جس سے دیر کے بجائے چارسدہ ،مردان اور ضلع پشاور زیادہ طور مستفید ہورہےہیں.یہ دریا بہت قدیم ہے اس کانام 15سو سال قبل مسیح سے کافی پہلے کورو او پنچال قبائل کے نام سے پنجکورا پڑا تھا جو اس کے کنارے اباد تھے. ہندو مذہبی کتاب وید کا ایک حصہ اسکے کنارے ”جگیہ استن“(موجودہ چکیاتن) میں لکھا گیا تھا۔ اس طرح تاریخ کی مشہور جنگ ”دس قبائل کی لڑائی “کا ایک حصہ بھی یہاں لڑی گئی تھی،اس میں متسیا قبیلہ نے چترال سے اور سوات ،دیر اور باجوڑ سے پکھتو اور پختو قبائل شریک تھے.227قبل مسیح  میں یونانی موریخین نے اسے گوریس کے نام سے یاد کیا ہے،ظہیر الدین بابر نے 1519ء میں پنج کوزہ لکھا ہے،اس طرح پنجکورا، گوریس ،پنج کوزہ اور اب پنجکوڑہ کے نام سے تاریخ میں یاد کیا گیاگیاہے

Comments