لشکر غاز سے کرومبر جھیل۔
لشکر غاز سے کرومبر جھیل۔
لشکر غاز سے ۲۴ کِلو میٹر کی ٹریکنگ کرنا پڑتی ہے جِس کے لیے ۷/۸ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔یہ ٹریکنگ آپ نے ۱۳۰۰۰ فُٹ بلندی سے شُروع کرنی ہے اور اسکا احتتام ۱۴۲۰۰ فُٹ پر موجود کرومبر جھیل پر ہوتا ہے
سفر کی طوالت اور سطح سمندر سے ۱۴۰۰۰ فٹ پر۲۴ کلو میٹر ون سائیڈ ٹریک کی وجہ سے جھیل کرومبر پاکستان کی موسٹ ریموٹ لیک کہلاتی ہے.
کرومبر جھیل کے اوکھے پینڈوں پہ چلنے کے بعد ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ میں اس چوکھٹ پر دوبارہ کبھی نہیں آؤں گا مگر پھر اسی جھیل کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے. ہاں میں دوبارہ آؤں گا
!!!جب بھی اس جھیل کی یاد ستائے گی میں آؤں گا
کرومبر جھیل جس کی لمبائی 3.9 کلو میٹر اور چوڑائی 2 کلو میٹر ہے جس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 180 فٹ اور ایوریج گہرائی تقریباً 171 فٹ ہے ۔
کرومبر جھیل پاکستان کی دوسری اونچی جھیل ہے لیکن اس جھیل کا اپنا الگ ایک منفرد مقام ہے ۔
Comments
Post a Comment